مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز الاسکا سے 86 کلومیٹر پیڈرو بے کا مقام بتایا گیا ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 128 کلومیٹر زیرزمین ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی شدید برفانی طوفان کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور امریکہ کی 10 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
News ID 1861315
آپ کا تبصرہ